Home sticky post 3 پاکستان مساوی صحت کی سہولیات کے عالمی وژن کی حمایت کرتا ہے،مصطفیٰ کمال

پاکستان مساوی صحت کی سہولیات کے عالمی وژن کی حمایت کرتا ہے،مصطفیٰ کمال

Share
Share

بیجنگ:چین کے دارالحکومت بیجنگ میں BOAO گلوبل ہیلتھ کانفرنس کے تحت یونیورسل ہیلتھ کئیر پر ایک عالمی مکالمے کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر کے وزرائے صحت اور صحت عامہ کے ماہرین نے شرکت کی۔

پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کی، جنہوں نے گول میز مباحثے میں مساوی صحت کی سہولیات، صحت کے بنیادی اسباب اور نظامِ صحت میں پائیدار اصلاحات پر اپنا موقف پیش کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے نظام میں بہتری صرف سہولیات سے نہیں، بلکہ اُن اسباب پر قابو پانے سے آتی ہے جو بیماری کو جنم دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم صحت کی جڑ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں تو ہم نہ صرف آج بلکہ آنے والے کل کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔

سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کامن سینس اور عالمی تجربات کے تبادلے سے صحت کے نظام میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مساوی صحت تک رسائی کے عالمی وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...