Home کھیل بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان، اعصام الحق کپتان مقرر

بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان، اعصام الحق کپتان مقرر

Share
Share

اسلام آباد: بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان کردیا گیا، اعصام الحق کپتان ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہونیوالے ڈیوس کپ گروپ ون ٹاٸی میں پاکستان کی نماٸندگی اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشوں کے باعث پاکستان نے ڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی، بھارت کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سامنے ذلت کا سامنا کرنا پڑا، حیرانی ہے کہ مودی سرکار ٹینس میں بھی سیاست کر رہی ہے۔

سلیم سیف اللہ نے کہا انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہے۔ سیاست اپنی جگہ لیکن کھیلوں میں ایسا نہیں ہوناچاہیے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہئے.

انہوں نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن بورڈ آف ڈاٸریکٹرز میں پاکستان کی شمولیت بڑا اقدام ہے۔ بھارتی امیدوار کو میرے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کی فہرست بھجوادی ہے۔ امید ہے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی کیلٸے حکومت پاکستان فنڈز جاری کرے گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...