Home کھیل پاکستان کا دورہ آسٹریلیا، وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی

پاکستان کا دورہ آسٹریلیا، وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی

Share
Share

میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔

رواں سال پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز نومبر میں کھیلنی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 6 وائٹ بال میچز 6 وینیوز پر ہوں گے، وینیوز میں میلبرن، سڈنی، ایڈیلیڈ، کینبرا، برسبین اور ہوبارٹ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت نے دورہ آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کو بھی حتمی شکل دے دی۔

ٹیسٹ وینیوز میں پرتھ، ایڈیلیڈ، برسبین، میلبرن اور سڈنی شامل ہیں جبکہ ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ پنک بال ٹیسٹ میچ ہو گا، کرکٹ آسٹریلیا دونوں سیریز کے شیڈول کا جلد اعلان کرے گا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...