Home sticky post 2 پاکستان کا غزہ کے لیے صدرٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم

پاکستان کا غزہ کے لیے صدرٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے غزہ کے لیے صدرٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ صدرٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تر جمان نے کہا کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ پر حملے بند کرے۔ترجمان نے کہا کہ حماس کا اقدام فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ترجمان نے زور دیا کہ حماس کا ردعمل دیرپا امن کی طرف سیاسی عمل کی راہ ہموار کرنے کا اہم موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے صدرٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہے۔امید کرتے ہیں کہ حماس کے ردعمل کےنتیجے میں پائیدار جنگ بندی ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان امن کے اس عمل میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔پاکستان فلسطینی کاز کے لیے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...