Home تازہ ترین پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نےایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے ۔
دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کاکہناہے کہ پاکستان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم اور حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان یقین رکھتا ہے کہ خطے میں امن و استحکام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے اور طاقت کے استعمال سے گریز کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...