Home sticky post 3 پاکستان کا اقوام متحدہ کے بچوں اور مسلح تنازعات پر سالانہ رپورٹ سے پاکستان کے حوالہ جات نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پاکستان کا اقوام متحدہ کے بچوں اور مسلح تنازعات پر سالانہ رپورٹ سے پاکستان کے حوالہ جات نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بچوں اور مسلح تنازعات پر سالانہ رپورٹ سے پاکستان کے حوالہ جات کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ اہم پیش رفت پاکستان کی حکومت کی اقوام متحدہ کے ساتھ تعمیری، مستقل اور گہری شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس میں سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے بچوں اور مسلح تنازعات (SRSG‑CAAC) کے دفتر کے ساتھ قریبی تعاون شامل ہے۔

یہ فیصلہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی طرف سے بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے نافذ کردہ مضبوط ادارہ جاتی، قانونی اور پالیسی اقدامات کی تسلیم شدہ کامیابی ہے۔ اس سے پاکستان کے عالمی معیارات اور بہترین طریقوں کے ساتھ قومی قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے، تاکہ تنازعہ اور تشدد سے متاثرہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاکستان اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے کوششوں کو مضبوط بنایا جا سکے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...