Home نیوز پاکستان پاکستان 3 ارب ڈالرکی وصولی کے بعد آئی ایم ایف سے قرض لینے والا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا

پاکستان 3 ارب ڈالرکی وصولی کے بعد آئی ایم ایف سے قرض لینے والا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا

Share
Share

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے حالیہ معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر کے قرضوں کی وصولی کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے قرض لینے والا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ 2023 کو پاکستان کا شمار آئی ایم ایف سے سب سے زیادہ قرض لینے والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر کیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں اسٹینڈ بائے اریجمنٹ کے تحت آئندہ 9 ماہ میں مزید 3 ارب ڈالر کا قرض وصول کرنے کے بعد پاکستان ان ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آجائے گا۔

آئی ایم ایف سے قرض لینے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ارجنٹینا موجود ہے جو اب تک 46 ارب ڈالر کا قرض وصول کرچکی ہے۔

مصر 18 ارب ڈالر کے قرض کی وصولی کے ساتھ دوسرے اور یوکرین 12.2 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

فہرست میں چوتھا نمبر ایکواڈور کا ہے جسے آئی ایم ایف کی طرف سے 8.2 ارب ڈالر قرض دیا جاچکا ہے۔ اب تک کی فہرست میں 7.4 ارب ڈالرز قرض وصولی کے ساتھ پانچویں نمبر پر پاکستان موجود ہے۔

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر قرض لینے کے بعد پاکستان ایکواڈور کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان دنیا بھر کے ممالک میں آئی ایم ایف سے قرض لینے والا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...