Home sticky post 5 پاکستان نے تین ملکی انڈر19 ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان نے تین ملکی انڈر19 ون ڈے سیریز جیت لی

Share
Share

ہرارے:پاکستان نے تین ملکی انڈر19 ون ڈے سیریز جیت لی۔ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف9وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.4اوورزمیں 158رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔’’مائیکل۔بلگنوٹ‘‘60رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے 159رنز کا ہدف16.2اوورزمیں 1وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنر سمیر منہاس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے42گیندوں پر سنچری سکور کی جو انڈر19کرکٹ کی تیز ترین سنچری ہے۔

سمیر منہاس نے 51گیندوں پر114رنز کی اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 5چھکےاور17چوکے شامل تھے۔محمد شایان38رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انڈر19 ورلڈ کپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...