Home sticky post 5 پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر ٹیم چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر ٹیم چیمپیئن شپ جیت لی

Share
Share

مسقط:پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر ٹیم چیمپیئن شپ 2025 اپنے نام کر لی۔

عمان کے شہر مسقط میں ہونے والی عالمی کپ ٹیم اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو دو کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے سابق عالمی چیمپیئن اور موجودہ ماسٹرز عالمی چیمپیئن محمد آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی کو شکست سے ہمکنار کیا۔، ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 1۔3 دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

دریں اثناچئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال کو مبارکباد دی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ محمد آصف اور اسجد اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل میں فتح حاصل کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا، دونوں کھلاڑی اور کوچ بھی مبارکباد ہیں،پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

پاکستان اسنوکر اینڈ بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عالمگیر شیخ نے بھی اس عظیم فتح پر پاکستانی جوڑی کو مبارکباد دی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر شخصیات نے بھی ٹائٹل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ، مودی حکومت خاموش

بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے کی اطلاعات Strait of Hormuz کے قریب...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...