Home Uncategorized پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

Share
Share

کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں، والد کے انتقال کے بعد فاطمہ ثنا آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فاطمہ ثنا کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم ا?ئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہے جہاں ٹیم کا کل آسٹریلیا سے اہم میچ ہے۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...