Home Uncategorized پاکستانی فنکاروں کی جانب سے عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے لیے دعا کا اہتمام

پاکستانی فنکاروں کی جانب سے عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے لیے دعا کا اہتمام

Share
Share

کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو فنکارائیں حمیرا اصغر اور عائشہ خان افسوسناک حالات میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں، جن کی لاشیں ان کے فلیٹس سے کئی دن بعد ملی تھیں۔

اس افسوسناک واقعے نے شوبز انڈسٹری میں مقابلے اور دباؤ کی فضا پر کئی سوالات کھڑے کر دیے، جبکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حسی اور تنہائی پر بھی بحث چھڑ گئی۔

اس صورتحال کے پیش نظر توثیق حیدر اور لیلیٰ زبیری نے اسلام آباد میں ایکٹ پاکستان کے ساتھ مل کر فنکاروں، اینکرز اور اداکاروں کو اکٹھا کیا اور دونوں مرحومہ فنکاراؤں کےلیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مرحومہ فنکاراؤں کی مغفرت اور ان کی زندگی میں کیے گئے کاموں کے لیے نیک کلمات کہے گئے۔

سوشل میڈیا پر اس دعا کے اہتمام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’اللہ مرحومہ بہنوں کی مغفرت فرمائے‘‘، جبکہ دوسرے نے کہا، ’’یہ ان فنکاروں کی جانب سے بہت اچھا قدم ہے‘‘۔ ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ایسی دعائیں ان کی زندگی میں بھی کرنی چاہئیں، جب وہ زندہ ہوتی ہیں‘‘۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...