Home کھیل پاکستانی باکسر عثمان وزیرنے تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کر دی

پاکستانی باکسر عثمان وزیرنے تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کر دی

Share
Share

بینکاک: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی، عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس، تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ ہوگئے۔

عثمان وزیر نے اپنی 12ویں انٹر نیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا، عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔

اس موقع پر عثمان وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم فائٹ میں میری کامیابی کے لئے دعاؤں پر پاکستانیوں کا شکریہ، مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کے لئے پر عزم ہوں۔

پاکستانی باکسنگ سٹار کو سپورٹ کرنے کیلئے وہاں موجود تھائی لینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر یاسر حسین نے کہا کہ عثمان وزیر نے فائٹ جیت کر تھائی لینڈ میں موجود پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...