Home نیوز پاکستان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا ہے۔

نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کی ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔

خیال رہے کہ شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بار ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا ریئل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے ، اس انکشاف کے بعد پاکستانی کوہ پیما نے مناسلو کو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بھی ہیں ، شہروز 17 برس کی عمر میں سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، وہ براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما بھی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، اناپورنا، کے ٹو، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

غیر ملکی آقاؤں کے لئے دہشت گردی کے آلہ کار بنےعناصر منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردوں...

علیزے شاہ نے مختصر لباس میں بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئرکرکے اپنے خلاف ایک نیا محاذ کھول لیا

کراچی:اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ...

سیکیورٹی فورسز کابلوچستان میں آپریشن ، 18جوان شہید ، 12 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے...

اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن، آئی سی سی سے خصوصی پاسسز کی جگہ ریونیو لیں گے ،محسن نقوی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا...