Home sticky post 5 وزیراعظم کا وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سے عید الاضحیٰ پر ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم کا وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سے عید الاضحیٰ پر ٹیلی فونک رابطہ

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے تمام صوبائی وزیراعلیٰ کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تمام رہنماؤں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنرز کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تینوں گورنرز نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو بھی کی مبارک باد دی ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...