Home #ٹرینڈ پاکستان کا 78واں یومِ آزادی، معرکۂ حق کی عظیم فتح سے روشن عہد کا آغاز

پاکستان کا 78واں یومِ آزادی، معرکۂ حق کی عظیم فتح سے روشن عہد کا آغاز

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔

پاکستان میں رات 12 بجتے ہی ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا۔

ملک بھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ رات 12 بجتے ہی آتشبازی سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔

شہر شہر ریلیاں جبکہ جلوس اور میوزیکل شوز کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ بچے اور بڑے قومی پرچموں کے ہمراہ، بیجز لگا کر گھروں سے باہر نکلے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ملک بھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانیان پاکستان کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین جبکہ ملک کو دفاعی، معاشی مضبوط بنانے کا عزم کیا جائے گا۔

روایتی طور پر سورج طلوع ہونے سے قبل وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی جبکہ مساجد میں ملکی استحکام، خوش حالی کیلیے دعائیں بھی کی جائیں گی۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے ساتھ ہوگی جس کے بعد مختلف سیاسی، سماجی شخصیات مزار قائد پر حاضری دے کر قائد محمد علی جناح کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گی۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

قوم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اُس کو متحد ہوکر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی آزادی کا 78واں جشن ملی جوش و جذبے سے منائیں گے جبکہ سفارت خانوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...