Home کھیل پاکستان کی سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں رسائی

پاکستان کی سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں رسائی

Share
Share

اسلام آباد:سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان نے فائنل کیلٸے کوالیفاٸی کرلیا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنی جیت کا سفر جاری رکھا اور کرغزستان کو بھی اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت پچیس اٹھارہ، ستاٸیس پچیس ، ستاٸیس پچیس سے شکست دی۔

گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔ پاکستان ایونٹ میں ترکمانستان، افغانستان، سری لنکا کو شکست دے چکا ہے۔

دوسرے میچ میں سری لنکا نے ایران کو پچیس باٸیس، پچیس سترہ، پچیس اکیس سے شکست دی۔

تیسرے میچ میں ترکمانستان نے افغانستان کو 1-3 سیٹ سے ہرایا، ترکمانستان نے میچ اٹھارہ پچیس، تینتس اکتیس، پچیس سترہ، پچیس سترہ سے جیتا۔

ایشین والی لیگ میں آخری راونڈ میچ میں جمعرات کو پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...