Home sticky post 5 پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کر لیا

پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کر لیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نئی اور جامع حکمت عملی کے تحت عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو مؤثر انداز میں منوایا ہے۔ ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) کے قیام کے بعد ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی اور ضابطہ سازی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جسے مالی ماہرین اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس میں ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب کے مطابق، پاکستان کی کرپٹو پالیسی بین الاقوامی وژن سے ہم آہنگ ہے، اور یہ نئی حکمتِ عملی نہ صرف عالمی مالیاتی منظرنامے میں پاکستان کو ایک متحرک شراکت دار کے طور پر متعارف کرا رہی ہے، بلکہ مستقبل میں بڑے اقتصادی مواقع کے دروازے بھی کھول رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو ایک دوراندیش اور طویل المدتی معاشی منصوبے کا حصہ ہیں، جو عملی سرمایہ کاری کی علامت بن چکے ہیں۔

فنانشل ٹائمز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی کرپٹو پالیسی، تیز رفتار پیش رفت اور فعال حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اب عالمی سطح پر کرپٹو کی بڑھتی ہوئی توانائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس عالمی پذیرائی کو بلال بن ثاقب نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور عالمی ٹیکنالوجیکل ماحولیاتی نظام میں اس کی مؤثر شمولیت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ ہم صرف کرپٹو کے میدان میں نہیں، بلکہ مجموعی طور پر عالمی جدت اور مالیاتی خود مختاری کی نئی راہوں میں ایک فعال شراکت دار بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اب ان چند ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے جنہوں نے بٹ کوائن کو قانونی ٹینڈر کے طور پر تسلیم کیا ہے، جن میں سوئٹزرلینڈ اور ایل سلواڈور بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نہ صرف ملک کی اقتصادی خود مختاری کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے بلکہ یہ خطے میں ڈیجیٹل فنانس کے مستقبل کی قیادت کا عندیہ بھی دے رہی ہے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...