Home sticky post 6 پنجاب میں سیلاب کے باعث 20 اموات،4 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل،ریسکیو آپریشن جاری

پنجاب میں سیلاب کے باعث 20 اموات،4 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل،ریسکیو آپریشن جاری

Share
Share

لاہور: پنجاب میں گزشتہ روز دریائے راوی کے مقام شاہدرہ سے 1988 کے بعد سب سے بڑا سیلابی ریلہ گزر ا جس کا پانی کی مقدار دو لاکھ بیس ہزار کیوسک رہی۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں نو مختلف علاقوں میں پانی داخل ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوکی پر ایک لاکھ سینتالیس ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے جبکہ اس کا پانی اب دریائے راوی میں مزید شامل ہو رہا ہے۔ حکومتی حکام نے ان علاقوں میں بسنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سیلابی گزرگاہوں کو خالی کریں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ بھارت کے مادھوپور ہیڈ ورکس سے 80 ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بروقت معلومات نہ ملنے پر سخت تنقہد کرتے ہوئے کہا کہا کہ کراس بارڈر کمیونیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔

ریواز برِج اور چنیوٹ، جھنگ جیسے علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے، جہاں حکومت نے حفاظتی اقدامات میں تیز کردئیے ہیں ۔ پنجاب میں اب تک 1769 موضع جات زیر آب آ چکے ہیں اور تقریباً 14 ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے چار ہزار سے زائد افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اب تک سیلاب کے باعث پنجاب میں 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پانی سندھ میں داخل ہونے تک پنجاب میں الرٹ جاری رہے گا اور سندھ حکومت کو پیشگی آگاہی بھی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے واضح کہا کہ فلڈ پلان ایکٹ کے تحت اب آبی گزر گاہوں کو خالی کرایا جائے گا۔جو بھی آبی گزر گاہوں میں تعمیرات کرچکے وہ خالی کرائی جائیں گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...