Home sticky post 2 فیلڈ مارشل کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، جوانوں کے جذبے کو سراہا

فیلڈ مارشل کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، جوانوں کے جذبے کو سراہا

Share
Share

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے پنجا ب کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں سیالکوٹ ،شکرگڑھ ،نارووال اور کرتارپورکا دورہ کیا ۔دورے کامقصدسیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کاجائزہ لینا اورریلیف اورریسکیو سرگرمیوں کاجائزہ لیناتھا ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف کو موجودہ صورت حال اور بارشوں کے اگلے سپیل کی تیاریوں کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی ۔فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے جوانوں کے جذبے کو سراہا اور سول انتظامیہ کےساتھ بھرپور رابطے کے ذریعے ریسکیو کی کوششوں کو ستائش کی ۔انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔

آرمی چیف نے متاثرہ سکھ کمیونٹی کےساتھ بھی گفتگوکی اوراس بات کی یقین دہانی کرائی کی سیلاب سے متاثر ہونے والی تمام عبادت گاہیں بشمول دربار صاحب کرتار پور کو اصلی حالت میں مکمل طورپر جلد از جلد مکمل کی جائےگا ۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق ان کے اداروں اور مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت کرے۔انہوں نے کہاکہ ریاست پاکستان اقلیتوں کی ذمہ داری کو بھرپورطریقے سے ادا کرے گی ۔

سکھ کمیونٹی نے آرمی چیف کے دورے کے دورے کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے آرمی چیف کاشکریہ ادا کیا اور مصیبت کی اس گھڑی میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کے کردارکوسراہا ۔

چیف آف آرمی سٹاف نے دربارصاحب آف کرتارپور کافضائی جائزہ بھی لیا ۔سول انتظامیہ کے نمائندوں سےگفتگوکرتےہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کی بروقت رسپانس کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ آپ کی صلاحیتوں کی بدولت بڑے جانی اورمالی نقصان سے بچ گئے ہیں ۔
جوانوں سےخطاب کرتےہوئے آرمی چیف نے ان کے بلندحوصلے ،آپریشنل تیاریوں اورقوم کی خدمت کےجذبے کوسراہا ۔انہوں نے چیلنجنگ صورت حال میں ریسکیو اورریلیف آپریشن میں خدمات انجام دینے پر جوانوں کی تعریف کی ۔

قبل ازیں سیالکوٹ سیکٹر آمد پر چیف آرمی سٹاف کا کورکمانڈر گوجرانوالہ نے استقبال کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...