Home sticky post 3 سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین سمیت وافر مقدار میں ادویات کی فراہمی

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین سمیت وافر مقدار میں ادویات کی فراہمی

Share
Share

مظفرگڑھ:چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض حسین خان گوپانگ نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کے احکامات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں سیلابی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران سانپوں کے کاٹے کے واقعات میں متاثرہ افراد کو سانپ کاٹے کی ویکسین لگانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کو خصوصی طور پر سانپ کے کاٹے کی ویکسین لگانے کی تربیت دی گئی ہے اس کی باقاعدہ ورکشاپ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانپ کے کاٹے کے باعث کسی بھی شخص کی موت کی ذمّہ داری متعلقہ ڈاکٹر پر ہو گی۔ اس حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں محکمہ صحت کا عملہ ہر وقت خدمات انجام دے رہا ہے اور وافر مقدار میں ادویات فراہم کر دی گئی ہیں ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...