Home highlight پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف

پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کا کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں عالمی سطح پر مقام تیزی سے ابھر کر سامنے آ رہا ہے، جس کا اعتراف بھارتی ماہرین نے بھی کیا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں منعقدہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے۔

پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے کرپٹو کرنسی کے لیے آزاد ریگولیٹری ادارہ تشکیل دیا۔ یہ اقدام سرمایہ کاری، شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

بھارتی کرپٹو انفلوئنسر “بٹ کوائن والا” نے بھی بلال بن ثاقب کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔ اس بیان کو ماہرین پاکستان کی کرپٹو کرنسی میں برتری کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...