Home highlight پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف

پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کا کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں عالمی سطح پر مقام تیزی سے ابھر کر سامنے آ رہا ہے، جس کا اعتراف بھارتی ماہرین نے بھی کیا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں منعقدہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے۔

پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے کرپٹو کرنسی کے لیے آزاد ریگولیٹری ادارہ تشکیل دیا۔ یہ اقدام سرمایہ کاری، شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

بھارتی کرپٹو انفلوئنسر "بٹ کوائن والا” نے بھی بلال بن ثاقب کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔ اس بیان کو ماہرین پاکستان کی کرپٹو کرنسی میں برتری کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...