Home sticky post 5 پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

Share
Share

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے۔

سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او) 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سیٹلائٹ کو چین کے ایک سیٹلائٹ سینٹر سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔

سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مددگار ثابت ہو گا، اس سے ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ بھی ہو گا۔

Share
Related Articles

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...

امریکا کا ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے...