Home نیوز پاکستان پاکستان کا افغانستان کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اہم قدم

پاکستان کا افغانستان کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اہم قدم

Share
Share

پاکستانی فوج نے دریا میں بہہ کر آنے والے امارات اسلامی کی کے ایک ممبر کی لاش کو طورخم کے راستے واپس بھیج دیا۔

امارت اسلامی کے رکن افغانستان کے علاقے لال پورہ میں دریا میں ڈوب گئے تھے اور لاش بہتے ہوئے پاکستان پہنچی جسے پاک فوج کی فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کے جوانوں نے دریا سے نکالا۔

پاک فوج نے افغان حکام سے رابطہ کیا اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد بصد احترام واپس افغانستان بھیجوا دیا جس پر امارت اسلامی نے پاک فوج کے اعلیٰ کردار اور پیشہ ورانہ دیانت داری کی تعریف کی۔

پاک فوج نے دریا میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے امارت اسلامی کے رکن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا جب کہ ان کے اہل خانہ نے بھی لاش کی حوالگی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کی نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیاری مکمل

اسلام آباد:پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی...

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک...

کوہاٹ میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2خواتین جاں بحق

پشاور:کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے...

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...