Home نیوز پاکستان موٹروے پولیس افسر پر گاڑھی چڑھانے کا ایک اور مبینہ واقعہ، خاتون کے خلاف مقدمہ درج

موٹروے پولیس افسر پر گاڑھی چڑھانے کا ایک اور مبینہ واقعہ، خاتون کے خلاف مقدمہ درج

Share
Share

راولپنڈی: موٹر وے پر خاتون ڈرائیور کی جانب سے اوور اسپیڈ اور پٹرولنگ افسر کے پیر گاڑی چڑھانے کا ایک اور مبینہ واقعہ پیش آیا، جس پر ان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور تیزرفتاری پر چالان بھی کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پٹرول افسر پر گاڑھی چڑھانے کا واقعہ مین ٹول پلازہ پر پیش آیا اور مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا گیا اور کہا گیا ہے کہ موٹروے افسر پر گاڑی چڑھانے کے نتیجے میں ان کا بوٹ پھٹ گیا۔

مقدمے کے مطابق خاتون کی شناخت ہوگئی ہے اور برطانوی ڈرائیونگ لائسنس پر چالان ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، خاتون ڈرائیور کو چالان ٹکٹ اوور اسپیڈ ہونے پر جاری کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون ڈرائیور کا 2500 روپے کا چالان کیا گیا اور مذکورہ رقم گاڑی میں موجود 22سالہ شخص نے ادا کی، چالان کی ادائیگی سے قبل اور بعد خاتون نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

 

مقدمے میں کہا گیا کہ خاتون ڈرائیور نے پٹرولنگ افسر پر گاڑی چالان کی رقم ادا کرنے کے بعد چڑھائی اور موقع سے فرار ہو گئی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...