Home تازہ ترین بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کے بھرپور جواب کو تاریخ میں یاد رکھاجائے گا،طلال چوہدری

بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کے بھرپور جواب کو تاریخ میں یاد رکھاجائے گا،طلال چوہدری

Share
Share

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان کے بھرپور جواب کو تاریخ میں یاد رکھاجائے گا۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن نے اسے بے نقاب کردیا ہے اور اب پوری دنیا حقیقت سے آشنا ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت نے مسلمانوں کے گھروں کو گرانا اور پہلے سے لاپتہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنا شروع کردیا ہے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ماضی کا ذکرکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ ان کی پوری سیاست مسلم دشمنی اور مذہبی انتہاپسندی پرمبنی رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریے کا ہرلفظ وقت گزرنے کے ساتھ درست ثابت ہورہا ہے کیونکہ بھارت میں مودی دور حکومت میں مسلمانوں کو دبایا اورانھیں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

طلال چوہدری نے پاکستان کے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ رویے اور موثر اور طاقتور رپورٹنگ کی تعریف کی کیونکہ وہ اصل حقائق کو منظر عام پر لارہے ہیں اور بھارتی میڈیا کے بیانیے کو شکست دے رہے ہیں ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...