Home sticky post پارلیمنٹ سپریم ہے، ججز کے استعفوں کا سلسلہ رکے گا،سپیکر پنجاب اسمبلی

پارلیمنٹ سپریم ہے، ججز کے استعفوں کا سلسلہ رکے گا،سپیکر پنجاب اسمبلی

Share
Share

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، ججز کے استعفوں کا سلسلہ رکے گا نہیں، ملک آئین اورقانون کے تحت چل رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت عوام کیمفاد میں قانون سازی کررہی ہے، سب جانتے ہیں ماضی میں کون کیسے اور کس طرح فیصلے کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیا نوازشریف کو حکومت سینکالنا درست فیصلہ تھا؟ کیا یوسف رضا گیلانی کوہٹانا درست تھا؟ ججز کیاستعفوں کاسلسلہ رکیگانہیں، ایسے ججز ہیں جو ایک پارٹی کوسزادینا چاہتے تھے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ اپنا کام ایمانداری سے کرنے والے ججز کوسلام پیش کرتے ہیں، مستعفی ہونے والے ججز میں سے ایک جج ایک پولیٹیکل پارٹی کو انصاف دینا ہی انصاف سمجھتے تھے، عمر عطا بندیال کے جانبدار فیصلے تھے، ثاقب نثار اور دیگر ججوں کی جانبداریاں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں میں آئین لکھنے کی کوشش مناسب نہیں، ایک ایک چیف جسٹس کی کورٹ اور فیصلے بیس سال کا ریکارڈ دیکھ لیں، وکلا تحریک میں دیکھیں گے کتنا وزن ہو گا، پاکستان کو اب آگے بڑھنا ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...