Home highlight سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمنٹرینز کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ ،چیئرمین این ڈی ایم اے کی مون سون ،سیلابی صورتحال پر بریفنگ

سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمنٹرینز کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ ،چیئرمین این ڈی ایم اے کی مون سون ،سیلابی صورتحال پر بریفنگ

Share
Share

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمنٹرینز نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر این ڈی ایم اے کی جانب سے وفد کو مون سون کی صورتحال اور ملک میں جاری امدادی کاروائیوں کے بارے تفصیلاً بریف کیا گیا۔

وفد کو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی مستند پیشگی اطلاع و اقدامات اور آفات کے تدارک پر بریفنگ دی گئی ۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مون سون اور سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد کو مون سون کے دوران پیش آنے والے تمام واقعات، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے بارشوں اور ہر قسم کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بر وقت الرٹ جاری کر رہا ہے۔تمام الرٹ عوام اور متعلقہ اداروں تک بروقت پہنچائے جا رہے ہیں تا کہ پیشگی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔جبکہ این ای او سی تمام دریاؤں اور سیلابی صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔

چئیرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں گلیشئرز پگھلنے کا عمل بھی نہایت تیزی سے جاری ہے جو سیلابی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر خطرات کو بھی جنم دے رہا ہے۔دریاؤں میں بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے بریچنگ سائیٹ پر بند توڑ کر سیلابی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر خطرے سے دوچار علاقوں میں انخلاء کے اقدامات بھی جاری ہے۔

ان کاکہناتھاکہ ابھی تک 6لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے ۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے۔این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اس موقع پر پارلیمنٹرینز نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور مربوط حکمت عملی کی تیاری میں قومی سطح پر کاوشوں کی یقین دہائی کرائی ۔وفد نے مقامی آبادیوں میں آفات کی تیاری اور آگاہی کے لیے اپنی خدمات کی پیش کش کی۔وفد نے وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی قدرتی آفات سے نمٹنے اور بچاؤ کے اقدامات کو سراہا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...