Home sticky post 6 پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا،رانا ثناء اللہ

پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا،رانا ثناء اللہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کی بات سنیں اور پھر کوئی راستہ نکالیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی 100 فیصد ایک دوسرے کی بات مان لے پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے کھلے دل کیساتھ بیٹھے، وہ جو بات کرنا چاہتے ہیں کریں ہم بھی اپنا موٴقف سامنے رکھیں گے، پولیٹیکل ڈائیلاگ سے ہی درمیانی راستہ نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کی بات سنیں اور پھر کوئی راستہ نکالیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی 100 فیصد ایک دوسرے کی بات مان لے، اگر پی ٹی آئی ہمیں چورکہتی تھی توہم بھی بہت کچھ کہتے تھے، پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تب بھی کہا تھا چارٹرآف اکانومی کریں، ہمارا آج بھی موٴقف ہے پولیٹیکل ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں نظریات مختلف ہوسکتے ہیں، ملکی مفاد میں ڈائیلاگ ہی کئے جاتے ہیں ، ڈائیلاگ کا شروع ہوناخوش آئند ہے،اپوزیشن کو کہا گیا کہ اپنا چارٹرآف ڈیمانڈ تحریری طور پر کمیٹی کے سامنے رکھیں۔
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جانا افسوسناک ہے، اداروں اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کو روکا جانا چاہئے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...