Home سیاست پرویزالہٰی، مونس الہٰی کو پنجاب میں کرپشن کا حساب دینا ہوگا،عطا تارڑ

پرویزالہٰی، مونس الہٰی کو پنجاب میں کرپشن کا حساب دینا ہوگا،عطا تارڑ

Share
Share

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما ء عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بزرگ والد کو چھوڑ کر بیٹا لندن میں عیاشی کر رہا ہے، صرف لاہور کے ماسٹر پلان میں 120 ارب کھائے گئے۔ پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کو پنجاب میں کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں نہیں پتہ تھا پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کون ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویزالہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قراردیا تھا، بزرگ والد کو چھوڑ کر بیٹا لندن میں عیاشی کر رہا ہے، صرف لاہور کے ماسٹر پلان میں 120 ارب کھائے گئے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا اتنے بڑے مجرم کو کہا جا رہا ہے کہ گھر چھوڑ کر آؤ، تب انصاف یاد نہیں آیا تھا جب پورے پورے خاندان اندر تھے، آج پولیس افسروں پر توہین عدالت لگانے کی باتیں کی جارہی ہیں، پولیس افسروں کا کیا قصور ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پولیس افسروں کو شوکاز نوٹس کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں، ایسا آرڈر پاس کرنا کہ مجرم کو گھر تک چھوڑ کر آؤ، توہین عدالت تو آپ پرلگتی ہے، جس شخص پراتنے سنگین الزامات ہیں اس کو آؤٹ آف دی وے کس طرح ریلیف دیا جارہا ہے، عدالتوں سے تھوک کے حساب سےآرڈر دیئے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک نئی روایت دیکھی ہے کہ ملزموں کو گھر تک پہنچایا جا رہا ہے، لاہورکے ماسٹر پلان میں 20 سے 40 فیصد تک کمیشن لیا گیا

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...