Home تازہ ترین صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں،خواجہ آصف

صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ پاکستان دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے تاہم یہ لوگ ہمارا کھاتے ہیں اور ہمارے خلاف ہی دشمن کا ساتھ دیتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج مسلسل قربانیاں دی رہی ہے۔ قوم ان کی مقروض ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغان شہری پاکستان میں کاروبار کرتے ہیں اور پاکستان ہی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ایوان میں افواج پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری، راجہ پرویز اشرف، اسد قیصر، ڈاکٹر فاروق ستار، عامر ڈوگر اور شاہد اختر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان ملک کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی ہو گئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...