Home کھیل پی سی بی نے 7رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی

پی سی بی نے 7رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی

Share
Share

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور اسد شفیق شامل ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا کوئی بھی چیئرمین نہیں ہوگا، ٹیم کپتان اور ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ چیئرمین کا ٹیم کی سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا 7واں رکن ڈیٹا اور اینالیٹکس کا اسپیشلسٹ ہوگا جبکہ 7 ارکان کے علاوہ 2 کوآرڈینیٹر بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوں گے لیکن ان کے پاس ووٹنگ کا اختیار نہیں ہوگا، ٹیم کا رزلٹ جو بھی ہوا ساتھ کھڑا ہوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوچز پر کام جاری ہے نام فائنل ہوں گے تو بتا دیں گے جبکہ کپتان بنانے کا جو بھی فیصلہ ہوگا سلیکشن کمیٹی کرے گی، ٹریننگ کیمپ ختم ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی پر فیصلہ ہوگا اور پی ایس ایل کے پرفارمرز کو کیمپ میں موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حارث روف نے غلطی تسلیم کرلی ہے لہٰذا حارث روف کا سینٹرل کانٹریکٹ بحال کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل کے علاوہ دو سے زیادہ لیگز کھیلنے کی پالیسی قائم رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کی ٹیم آج پاکستان ہہنچے گی جوکہ چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...