Home sticky post 3 پی سی بی نے 2025-26 سیزن کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا

پی سی بی نے 2025-26 سیزن کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26 کے سیزن کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا ، جس میں تمام فارمیٹس کے ٹورنامنٹ، جونیئر لیول مقابلے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں۔

سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا جبکہ ملک کی سب سے بڑی فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپئن شپ، قائداعظم ٹرافی، 22 ستمبر سے 7 نومبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان کے میچز کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں گے،اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی، جس میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی لیگ فارمیٹ پر مشتمل ہو گی اور اس میں 29 میچز کھیلے جائیں گے۔

سیزن میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی شامل ہے جو یکم مارچ سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ اس ایونٹ کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹاپ دو ٹیمیں سپر 10 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

سپر 10 مرحلے میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت آٹھ ٹیمیں براہ راست شامل ہوں گی۔علاوہ ازیں، پی سی بی نے چار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ II اور گریڈ III بھی سیزن میں شامل کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے ریجنل ٹورنامنٹس کو بھی کیلنڈر کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، سمیر احمد سید نے اس موقع پر کہا کہ 2025-26 کا ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے،ہر میچ کی اہمیت بڑھا دی گئی ہے اور کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کیلئے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہوگا جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا سپر 10 فارمیٹ معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ کو فروغ دے گا،ہمارا مقصد کارکردگی کی بنیاد پر عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرنا ہے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز، عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے۔ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس نوجوان ٹیلنٹ کیلئے نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔حنیف محمد ٹرافی کے نمایاں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی میں بطور گیسٹ پلیئرز کھیل سکیں گے اور انہیں ڈومیسٹک کنٹریکٹس بھی دیے جائیں گے تاکہ ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے۔

پی سی بی کا یہ نیا ڈومیسٹک کیلنڈر پاکستانی کرکٹ میں مقابلے، معیار اور کھلاڑیوں کی ترقی کی نئی راہیں کھولنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...