Home کھیل پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا

پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کےلیے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی بھی جاری نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کےلیے اعزاز کی بات ہے۔ کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کہ عدم موجودگی میں پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے سے انکار سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...