Home sticky post 3 پی ڈی ایم اے پنجاب نے سموگ الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے سموگ الرٹ جاری کر دیا

Share
Share

لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے مشرقی اضلاع میں شدید سموگ کے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور میں سموگ کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق نومبر سے وسط دسمبر تک سموگ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سموگ کے اثرات کم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک کا استعمال کریں اور حکومت کے اقدامات میں تعاون کریں۔ سموگ کی وجہ سے سانس کے امراض اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، سالڈ ویسٹ، ٹائرز، پلاسٹک، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ادارے اور عوام مل کر سموگ کے خاتمے میں کردار ادا کر سکتے ہیں، اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو سموگ کے خلاف آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...