Home sticky post پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے بارے الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے بارے الرٹ جاری

Share
Share

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند دنوں میں میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہونے کا امکان ہے، جس سے فصلوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر پیشگی اقدامات کریں۔ شمالی پنجاب اور بالائی علاقوں میں 6 سے 7 مارچ اور 9 سے 11 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کیا جائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...