Home Uncategorized سوشل میڈیا پر لوگوں نے داماد اور بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر تکلیف ہوئی،سنیل شیٹھی

سوشل میڈیا پر لوگوں نے داماد اور بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر تکلیف ہوئی،سنیل شیٹھی

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی نے داماد کے ایل راہول اور بیٹی آتھیا شیٹھی کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں جواب دیدیا۔اداکار نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے پر تکلیف کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کو پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے سنیل شیٹھی نے کہا کہ ’’ایشیاکپ سے قبل سوشل میڈیا پر لوگوں نے کے ایل راہول اور آتھیا شیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر تکلیف ہوئی۔ اتنی ہرزہ سرائی کے باوجود راہول نے کہا ابا رہنے دیں میدان میں میرا بلا جواب دے گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور کپتان نے ان پر اعتماد کا اظہار اور ایشیاکپ میں 4 ماہ بعد واپسی کیساتھ انہوں نے شاندار فارم کا مظاہرہ کیا، جس نے ناقدین کو کرارا جواب دیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران انکی اہلیہ آتھیا شیٹھی اور سُسر سنیل شیٹھی بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے مسلسل موجود رہے تھے۔

تاہم فائنل میں ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور تیسری بار ٹرافی اپنے نام کرنے سے محروم رہے تھے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...