Home تازہ ترین محسن نقوی سے پرویز خٹک نے ملاقات، باہمی دلچسپی سمیت سیاسی امور پر گفتگو

محسن نقوی سے پرویز خٹک نے ملاقات، باہمی دلچسپی سمیت سیاسی امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ سے تحریکِ انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے ملاقات کی ہے۔محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ترقی سے نہیں روک سکتی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتِ حال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوٴں نے ملاقات میں خیبر پختون خوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی اور ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پرویز خٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے، عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ترقی سے نہیں روک سکتی۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ میں توسیع،صدر مملکت آج نئے وفاقی وزرا سے حلف لیں گے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزرا آج...

چیمپئنز ٹرافی،بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے...

اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے...