Home کھیل پشاور زلمی نے پی ایس ایل 9 کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کردیا

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 9 کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کردیا

Share
Share

پشاور: پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل نو کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے تمام عمل میں نہ پشاور زلمی کوشامل کیا گیا اور نہ ہی شیڈول ریلیزکرنے سے قبل اعتماد میں لیا گیا۔

پشاور زلمی کے صرف چار میچز راولپنڈی اور صرف ایک میچ کراچی میں شیڈول ہونے پر زلمی انتظامیہ مایوس ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شیڈول ریلیز ہونے سے قبل ہی پشاور زلمی نے پانچ میچز پشاورسے قریب وینیو راولپنڈی اور کراچی میں زلمی سپورٹ ہونے کی وجہ سے تین میچز کی درخواست کی تھی، پشاور زلمی کے سپورٹر پشاور سے راولپنڈی آکر ہاوس فل کرتے ہیں اور کراچی میں بھی پشاور زلمی کی بڑی فینز بیس موجودہے۔

زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیڈول ریلیز ہونے کے بعد پشاور کے لاہورمیں شیڈول چار میچز کو کم کرکے پانچ میچز پنڈی اور تین کراچی میں کرانے کی درخواست کی گئی، پشاور زلمی انتظامیہ نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر جاکر بھی اپنے تحفظات سے بورڈ حکام کو آگاہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ شیڈول سے نہ صرف پشاور زلمی فینز شدید مایوس ہیں بلکہ ساتھ ہی زلمی کے کمرشل اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی مشکلات اور تحفظات ہیں.

پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کے فروغ اورمقبولیت میں صف اول کا کردار ادا کرتی آئی ہے لیکن پی سی بی کو تمام فرنچائز کا خیال رکھنا چاہئے، پشاور زلمی پی ایس ایل نو میں شرکت کرے گی لیکن احتجاج جاری رکھے گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...