Home #ٹرینڈ بانی تحریک انصاف کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کیلئے درخواست دائر

بانی تحریک انصاف کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کیلئے درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس کو انتشاری قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ مذکورہ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

بیرسٹر ظفر اللہ ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست شہری غلام مرتضیٰ خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے کو تحقیقات کر کے ایکس اکاؤنٹ چلانے والے کی نشان دہی کی ہدایت کی جائے اور بدنیتی پر مبنی غیر قانونی اور انتشاری مجرمانہ ٹوئٹس کو بلاک اور سوشل میڈیا سے ہٹانے کے احکامات دیے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات دی جائیں کہ سزا یافتہ قیدی کو جیل قوانین کے مطابق سوشل میڈیا چلانے کی اجازت نہ ہو اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فوراً غیر قانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹس سے کی گئی دوبارہ پھیلانے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...