Home نیوز پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز کا 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

‏ایرانی اور اسمگل شدہ پٹرول سے سیل 30 فیصد گر گئی،پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو منافع کی شرح پر اعتراض ہے،22 جولائی سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے،پٹرولیم ڈیلرز کاکہنا ہے کہ حکومت نے منافع کی شرح 2.40 فیصد رکھی جو منظور نہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات سے وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، لہٰذا تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔

پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منافع کی شرح 2.40 فیصد رکھی جو منظور نہیں، ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے سیل 30 فیصد گر گئی ہے۔

پی پی ڈی اے کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول فروخت پر پابندی عائد کی جسے فوری ختم کیا جائے، پیٹرول کی فروخت میں کمی سے مالی نقصان جب کہ ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...