Home تازہ ترین فون کال کیس،تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

فون کال کیس،تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

Share
Share

بنکاک: تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ملک کی آئینی عدالت نے معطل کردیا۔
تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے عہدے سے معطل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق 36 سینیٹرز نیتھائی وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے اور اس پر آئینی عدالت نیکہا کہ سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم عہدے سے معطل رہیں گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق تھائی سینیٹرز نے وزیراعظم پربے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈاورکمبوڈیا کی سرحدی فورسزکے درمیان جھڑپ کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے فون کال لیک ہوئی تھی جس میں وہ تھائی فوجی افسر پر تنقید کررہی تھیں۔
کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے ممکنہ حل کی فون کال لیک گفتگو وائرل ہونے کے بعد ملک میں وزیراعظم کے خلاف غم وغصہ ہے اور ایسے میں وزیراعظم کی ایک اہم اتحادی جماعت نے بھی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جس سے پیتونگاترن شیناوترا کی حکومت خطرے میں آگئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...