Home Uncategorized عثمان خواجہ کی والدہ کی ڈیوڈ وارنر کو گلے لگانے کی تصویر وائرل

عثمان خواجہ کی والدہ کی ڈیوڈ وارنر کو گلے لگانے کی تصویر وائرل

Share
Share

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی والدہ کی ڈیوڈ وارنر کو گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے میزبان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔

آخری ٹیسٹ کی آخری اننگز میں ڈیوڈ وارنر 57 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی انکے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہوگیا۔

ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کیلئے 112 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار 786 رنز بنائے۔ انکے ٹیسٹ کیریئر میں 26 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

میچ کے بعد عثمان خواجہ کی والدہ فوزیہ طارق نے ڈیوڈ وارنر کو گلے لگاکر حوصلہ افزائی کی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں آسٹریلوی کرکٹرز بچپن کے دوست ہیں اور عثمان خواجہ کی والدہ ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹیسٹ پر انکا حوصلہ بڑھانے اسٹیڈیم آئی تھیں۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ جب سے ڈیوڈ وارنر مجھے جانتے ہیں میری والدہ کو بھی جانتے ہیں۔ میری والدہ ڈیوڈ وارنر سے بہت پیار کرتی ہیں۔ وہ اُسے پیار سے ڈیول (شیطان) کہتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...