Home نیوز پاکستان پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بحال نہ ہوسکا، آج بھی 19 پروازیں منسوخ

پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بحال نہ ہوسکا، آج بھی 19 پروازیں منسوخ

Share
Share

کراچی: قومی ائیر لائن کا فلائٹ شیڈول مکمل بحال نہ ہوسکا، آج پھر مزید 19 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 17 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 754 تک پہنچ چکی ہے۔

آج منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 368، 369 اور سکھر کی پی کے 536، 537 شامل ہیں۔

دمام سے کراچی کی پی کے 242، اسلام آباد سے سکھر کی پی کے 631، 632 بھی منسوخ ہوئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 325، 326 بھی اڑان نہ بھر سکیں۔

اسی طرح دبئی کی پی کے 233 اور شارجہ کی پی کے 181 منسوخ ہو گئی ہے، دبئی سے ملتان کی پی کے 222، سیالکوٹ سے شارجہ کی پی کے 209 اور پی کے 210، لاہور سے شارجہ کی پی کے 185 بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق مسقط، تربت اور گوادرکی پروازیں پی کے 197 اور پی کے 198 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...