Home sticky post 2 پی آئی اے نجکاری، اے ایچ سی کنسورشیم کی بولی منظور

پی آئی اے نجکاری، اے ایچ سی کنسورشیم کی بولی منظور

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (CCoP) کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارتِ نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے آئندہ لائحۂ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کابینہ کمیٹی نے اے ایچ سی کی قیادت میں قائم کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کے لیے پیش کی گئی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے اس کی منظوری کے لیے کابینہ کو سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اس امید اور خواہش کے ساتھ کہ اس سے پی آئی اے ایک بار پھر اپنے سنہرے دور کی طرف لوٹ سکے گی۔

اجلاس میں وزیرِ توانائی، وزیراعظم کے مشیران برائے نجکاری، صنعت و پیداوار، خصوصی معاونینِ وزیراعظم بلال کیانی، طارق باجوہ،وفاقی سیکرٹریز برائے کابینہ، نجکاری، دفاع، قانون، توانائی، نجکاری کمیشن، صنعت و پیداوار اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...