Home نیوز پاکستان پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے قیمتی موبائل فونزکی برآمدگی ، معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے قیمتی موبائل فونزکی برآمدگی ، معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ کسٹم حکام کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر موبائل برآمد کیے جانے کے بعد ایئرہوسٹس کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے پی آئی اے ایئر ہوسٹس سے لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی طرف سے موبائل فونز برآمد کرنے کے معاملے پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی متعلقہ ائیر ہوسٹس قومی ائیر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 پر تعینات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی طرف سے کارروائی کے نتیجے میں ائیر ہوسٹس سے قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے، پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر ہوسٹس کو فی الفور معطل کر کے محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ائیر لائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی، غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔

یاد رہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے کی ائرہوسٹس کو کروڑوں روپے مالیت کے اسمارت فونز اسمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق یرون ملک سے اسمگل کیا گیا بھاری مالیت کا سامان لاہور ائرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا اور یہ سامان دبئی سے آنے والے مسافروں اور پی آئی اے کی ائرہوسٹس سے برآمد ہوا، جس میں درجنوں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ملے ہیں اور اسمگل شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 کروڑ بتائی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

ابو ظہبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید...

چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

کانگو:شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل...

صنعتی شعبے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی...

اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،عاصم افتخار

واشنگٹن: پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی...