لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیبل ٹینس اور کیرم سمیت مختلف گیمز کھیلنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔جبکہ محسن نقوی کی اچھی شارٹس کی وزیراعظم نے تالی بجا کر تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر خود بھی ٹیبل ٹینس، کیرم بورڈ اور بیڈمنٹن کھیلا، پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی کیرم بورڈ کے کھیل میں ان کے ساتھ شریک ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیرم کی گیم بھی لگائی، محسن نقوی کی اچھی شارٹس کی وزیراعظم نے تالی بجا کر تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، حکام نے کمپلیکس میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے نوجوانوں میں صحت مند جسمانی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔