Home Uncategorized شرمیلا فاروقی کی امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل

شرمیلا فاروقی کی امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل

Share
Share

پیرس: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اوررکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کی فرانس میں ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے سوشل میڈیا پرایشیا کی امیرترین شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی اور ان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر شئیرکیں۔ شرمیلا فاروقی نے ایشا امبانی کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفی بھی شئیر کی۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ امبانی کرتے کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے۔

ایک اور تصویر میں شرمیلا فاروقی اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مکیش امبانی کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر کے نیچے شرمیلا فاروقی نے کیپشن دیا ۔۔ ایک بار پھر امبانی۔۔ شرمیلا فاروقی کی امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر بھارتی میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔

امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فاروقی کی تصویروں کی تعریف کی جبکہ بہت سے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شرمیلا فاروقی اپنی فیملی کے ہمراہ پیرس میں چھٹیاں گزارنے گئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...