منیٰ: مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، حجاج رمی جمرات کیلئے منیٰ پہنچ گئے ہیں۔
حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، اس کے علاوہ مرد حجاج قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔
حجاج کرام طواف زیارت کیلئے عام لباس میں مسجدالحرام جائیں گے اور عام لباس ہی میں سعی کریں گے۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے، جہاں رات کھلے آسمان تلے قیام کیا، نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کی، اللہ کے حضور گڑ گڑا کر گناہوں سے معافی طلب کی گئی۔
مزدلفہ میں نماز مغرب اور عشا کی ادائیگی کے بعد رمی کیلئے کنکریاں اکٹھی کی گئیں۔