Home سیاست محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات ،چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پرگفتگو

محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات ،چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پرگفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے جہاں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

محسن نقوی نے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا، چینی سفیر نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...